پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے ملک سے غداری کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں متعدد بار طلب کئے جانے کے باوجود غیر حاضری پر ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس
مظہر عالم خان مناخیل، جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس محمد یاور علی پر مشتمل خصوصی عدالت کے بینچ نے کل جنرل مشرف کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔
وفاقی انٹلی جنس ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔